ابنا: بحرین میں تشدد کے خلاف جدوجہد کی کمیٹی کے سربراہ روڈنی شکسپئیرنے العالم ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنی قانونی اوراخلاقی حیثیت کھوچکی ہے اور طاقت کے بل پر ملک چلارہی ہے اور اگر بحرینی حکام کو موقع ملےگا تو وہ تشدد، گرفتاری اور زہریلی گیس کااستعمال بڑھادیں گے ۔شکسپیئر نے بحرین کےحالیہ واقعات میں برطانیہ کے موقف کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، بحرین میں امن وامان پر مبنی برطانوی سفیر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان میں ہرگزسچائی نہیں ہے کیونکہ بحرین میں عوامی احتجاج بڑھتاجارہا ہے اور مظاہرین اپنا احتجاج اور مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہيں۔ انہوں نےمزيد کہا کہ برطانیہ نے آل خلیفہ حکومت کو ہلکےاور بھاری ہتھیاروں اورجنگی سازوسامان سےلیس کررکھاہے اوربحرینی فوج کوٹریننگ دے رہا ہے ۔روڈنی شکسپئیر نے مزید کہا کہ حکومت بچانے کے لئے بحرینی عوام پرتشدد ہورہا ہے اس لئے ساز باز کاامکان نہيں ہے۔
.....
/169